• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانہوی کپور ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہن کر تنقید کا شکار

بھارتی سُپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جانہوی کپور کو ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ جانہوی کپور نے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کے ڈریس کی کاپی تھی، جانہوی کپور نے ایونٹ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Frostyyyy ️‍️️

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on


جانہوی کپور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ڈائیٹ سابیا نامی ایک اکاؤنٹ نےاپنے اکاؤنٹ پر 2 تصویروں کو جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی، اُس تصویر میں ایک طرف جانہوی کپور کے ایونٹ کی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف اُس ڈریس کی حقیقی تصویر تھی اور اُس تصویر پر میہانو موموسا نامی ڈایزئنر کا نام بھی لکھا ہوا ہے جس نے یہ ڈریس تخلیق کیا تھا۔


ڈائیٹ سابیا نامی اکاؤنٹ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین جانہوی کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مازوم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ لوگ کہتے ہیں یہ ہم سب کو اپنے کام سے متاثر کرتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ تو سارا کام ہی کاپی کرتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یہ لوگ صرف کاپی کرتے ہیں اور اِس تخلیق کے جو اصل حقدار ہوتے ہیں اُن کو اُن کا حق نہیں دیتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ کچھ تو اپنی خود کی تخلیق لے کر آؤ۔‘

ایک صارف نےجانہوی کپور کے ڈیزائنر برانڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرم آنی چاہیے تُم لوگوں کو۔‘


تازہ ترین