• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن عمل آگے بڑھانے کیلئے صدر اشرف غنی کی نئے انتخابات کروانے کی پیشکش


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کروانے کی پیشکش کردی۔

کابل میں پارلیمانی سیشن کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی حکومت کو جمہوری عمل کے ذریعے آنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے زیرِ اہتمام منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین