• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سلیم صافی( 03مارچ2021) خان کیوںگھبرا رہے ہیں؟

جناب بلاشبہ آپ درست فرما رہے ہیں لیکن ان سینٹ الیکشنز کےشور شرابےکا آخر کیا مقصد جب کہ پاکستان نے کبھی سینٹ الیکشن کے بعد کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی۔ (حسن مرزا، ہیوسٹن)

حسن نثار (01مارچ2021 ) تہذیب، خنجر اور خودکشی

جناب حسن صاحب واقعی ہم حقیقی علم سیکھنے سے اور سوچ بصیرت سے قاصر قوم بن رہے ہیں۔ ناجانے کب ہماری قوم علم کی کرنوں سے اپنا سینہ منوّـر کرے گی اور کب ایک روشن مستقبل پیدا ہو گا۔ (آصف جان انصاری،فیصل آباد)

ارشاد بھٹی (02مارچ2021) ﷲ خیر کرے!

جناب اب تو لگتا ہے کہ کوئی بھی ملک کا خیر خواہ نہیں تھا، ہر بار احتساب کا نعرہ صرف اور صرف اپنے وقت میں اپوزیشن کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہی استعمال ہوا ہے۔ (خورشید احمد، کویت)

انصار عباسی (04مارچ2021) سیاست پھر سے رُسوا ہوئی!

آپ نے جو کچھ لکھا وہ مطلقِ حقیقت ہے۔ شاید ہمارا نظام اتنا لمبا اور بوجھل ہے کہ وہ بدعنوانوں کو ختم کرنے سے قاصر ہے۔ مزید براں ہماری سیاست میگا کرپشن پر مبنی ہے۔ (محمد انور خان)

مظہربرلاس (30 مارچ 2021)مگر ہم یہ بھی تو نہ کرسکے

جناب برلاس صاحب! یہ تجویز بہت اچھی و بہترین ہے۔ ایسی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے رواداری، عدم تشدد اور بین المذاہب ہم آہنگی کو پروان چڑھانا لازم ہے۔ (ڈاکٹرالفریڈ چارلس، کراچی)

منصور آفاق (05مارچ2021) ضمیر فروشوں کی انجمن

منصور آفاق صاحب آپ کا کالم ہر جمہوریت پسند کی سوچ کی عکاسی کر رہا ہے۔ لیکن یہ ضمیر فروشی تب ختم ہو سکتی ہے اگر ختم کرنے والا کوئی اسے محسوس کرے تو۔ ( طاہر فاروقی)

محمد مہدی (01مارچ2021) پاک چین دوستی زندہ باد

چین اور پاکستان کے مابین جو رشتہ قائم ہوا ہے بہت افادیت کا حامل ہے۔ یہ بہت افسوس ناک ہو گا اگر چین کے صدر کا دورہ پاکستان موّخر ہو گیا۔ (سیّد مدد علی شاہ، کراچی)

امر جلیل (02مارچ2021) قربانی تو دینا پڑتی ہے

جناب درست فرمایا اتنی اتنی پنشن بااثر پنشنرز کو دی جاتی ہے اور دوسری طرف متوسط طبقہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے کنبے کو مشکل سے پال رہا ہے۔ ﷲ ہمیں اس دہرے نظام سے نجات دلائے۔ (نعمان رشید، کراچی)

تازہ ترین