آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قتل سے متعلق کیس، عذیر بلوچ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چاکیواڑہ میں پولیس پر حملہ اور پولیس اہلکار و شہری کے قتل سے متعلق کیس میں ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے، اس سے قبل بھی مقدمہ میں تین ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کیا گیا، پولیس مقدمہ میں کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی ہے لہذا بری کیا جائے،سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عذیر بلوچ کےخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید