• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان وفد سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات میں فوجی انخلا پر تبادلہ خیال

دوحا(اے ایف پی/جنگ نیوز)امریکی سفیر برائے افغانستان نے طالبان سے دوحا میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں افغانستان میں خلاف ورزیوں اور امریکی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن سے متعلق امور زیر غور آئے۔زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغان رہنمائوں سے بھی کابل میں ملاقات کی تھی،اس ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان سے بات چیت کیلئے انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے،زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں افغان صدر نے طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے بات چیت کی۔طالبان ترجمان محمد نعیم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی جنرل بھی طالبان رہنمائوں سے ملاقات میں موجود تھے۔جمعے کو ہونے والی ملاقات کے موقع پر ملا عبدالغنی برادر بھی موجود تھے۔دونوں جانب سے دوحا معاہدے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا اور اس پرپوری طرح عملدرآمد کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ اس کے علاوہ افغانستان کی تازہ صورتحال اور انٹرا افغان مذاکرات کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین