• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ہل حملہ، ٹرمپ انتظامیہ کے گرد گھیرا تنگ، عہدیدار گرفتار

واشنگٹن(جنگ نیوز )ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو گرفتار کرلیا جب کہ ان پر غیرقانونی طور پر کیپٹل ہل میں داخلہ، پرتشدد رویہ اپنانے اور کانگریس سمیت سیکیورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔فیڈریکو کلین کو واشنگٹن میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی، عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ وہ انہیں جیل بھیجنے کی کوشش کریں گے جب کہ عدالت نے بدھ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین