• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی سماعت پھر ملتوی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی مقامی عدالت میں وزیراعظم کیخلاف یک طرفہ کارروائی ختم کرنے کی درخواست پر سماعت جج کی رخصت پر ہونے کے باعث ایک بارپھر ملتوی کردی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے وکیل محمدحبیب قریشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ کیس کی باقاعدہ پیروی کرتے ہیں لیکن گزشتہ سماعت پروہ بعض وجوہات کی بناءپر عدالت میں حاضر نہ ہوسکے تھے جسکے بعد حاضر نہ ہونے پر عدالت نے یک طرفہ کارروائی کا حکم دیاتھا۔ کیس پر 20فروری کو سماعت مقرر تھی تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالماجد کی رخصت پر ہونے کیوجہ سے سماعت 6مارچ کو ملتوی کی گئی لیکن اس مرتبہ بھی متعلقہ جج کی رخصت پر ہونے کیوجہ سے درخواست پر سماعت ایک بار ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین