سکھر (بیورورپورٹ ) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے، عملے کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو سگ گزیدی کے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے۔