پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شہر میں پچھلے کئی سالوں کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے اور اکثر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے جو شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔جس سے سانس کے امراض بھی پھیلنے لگے ۔شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹریفک حکام کی جانب سے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی شہر کی سڑکوں پر ضرورت سے زیادہ ٹریفک ہونے سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے شہر میں ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔