اسلام آباد(آئی این پی،صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا، اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے گی، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کےالفاظ دہراتاہوں کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔
آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے، اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہئے تھا، جنہوں نے مخالفت میں ووٹ دیئے ان کے نام نہیں بتاؤں گا اور ویسے بھی مخالفت میں ووٹ دینے والوں کا مجھے نہیں پتہ، تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی جبکہ حزب اختلاف نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا، لوگوں میں جرات ہونی چاہئے، سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں ،یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی یہاں حزب اختلاف کو آنا چاہیے تھا نہ آنے سے مزہ نہیں آیا، اگر عدم اعتماد ہوتی تو حزب اختلاف کو نمبر پورے کرنے پڑتے سیاست مقابلے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا سینٹ الیکشن میں ایک سیٹ کے گرد اپوزیشن نے گھیرا تنگ کیا، ایک سیٹ کے ہارنے سے وزیراعظم نے اعتمادکاووٹ لینے کافیصلہ کیا، سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کل عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔