اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے درمیان ہاتھ ملانے کا معاملہ خبروں میں دلچسپی اور غلط فہمی کا حوالہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے راہنمائوں سے ان کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر گئے اور سب سے ہاتھ ملایا، ایم کیو ایم کے مقبول صدیقی سے ہاتھ ملانے کے بعد شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر وہ تیزی سے آگے نکل گئے اور شیخ رشید کا ہاتھ انکی طرف بڑھا ہی رہ گیا لیکن اگلے ہی لمحے وزیراعظم واپس مڑے اور ان سے ہاتھ ملایا تاہم یہ پورا منظر نہ دیکھنے والوں نے تشہیر کردی کہ وزیراعظم نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا چونکہ وہ ان سے ناراض ہیں،تاہم امر واقع ہے کہ انھوں نے نہ صرف شیخ رشید سے ہاتھ ملایا بلکہ ’’ازالے کے طور پر پرجوش انداز میں ہاتھ ملایا‘‘۔ اپنی تقریر میں شیخ رشید نے کہا کہ میں کوئی ’’مالشیا وزیر‘‘ نہیں ہوں لیکن حکومت کے اچھے اقدامات اور وزیراعظم کے فیصلوں کی تعریف کرتا ہوں جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔