• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف T20 سیریز تین دو سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا، مین آف دی میچ مارٹن گپٹل نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر ی پھر کپتان فنچ اور میتھیو ویڈ نے اچھی بیٹنگ کی، فنچ 36 اور ویڈ نے 44 رنز بنائے۔

میکس ویل ایک اور اسٹوئینس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کا اسکور 8 وکٹ پر 142 رنز رہا، ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز جڑ دیئے، ولیمسن کوئی رن نہ بنا سکے۔

گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلا دی، نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

تازہ ترین