• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سال مکمل ہوگیا۔

چند سال پہلے تک کرینہ کپور کا شمار اُن معروف شخصیات میں ہوتا تھا جن کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ نہیں ہیں لیکن گزشتہ سال مارچ میں کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے انسٹا پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا۔

جب کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح بےحد خوش ہوئے اور اب اداکارہ کو انسٹا جوائن کیے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے وہ تمام پوسٹس سلائیڈ شو کے ذریعے دکھائی گئی ہیں جو اداکارہ نے گزشتہ ایک سال میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔


کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’مزے کرتے رہیں گے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کے انسٹا اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو صرف ایک سال کے عرصے میں اُنہیں 60 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 237 ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔

تازہ ترین