آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

علی گُل پیر نے عورت مارچ کے حوالے سے گانا ریلیز کر دیا

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی گانا سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

علی گُل پیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عورت مارچ سے مشہور ہونے والا متنازع سلوگن جاری کیا گیا ہے۔

علی گُل پیر کے اس گانے پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ نا شروع ہو گئے ہیں۔

علی گُل پیر کی جانب سے یہ گانا کل یعنی بروز پیر کو منائے جانے والے عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بنایا ہے۔

علی گُل پیر کے گانے کی ویڈیو اور بول کے ذریعے گھروں میں ہونے والے عورتوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔

علی گُل پیر کی جانب سے اپنے گانے میں گزشتہ سال ایک متنازع بیان دینے پر  پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر پر طنز بھی کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید