آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلاول بھٹو نے استقامت سے جیل کاٹنے پر حمزہ شہباز کی تعریف کی، ذرائع


لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی ملاقات میں بلاول بھٹو نے استقامت سے جیل کاٹنے پر لیگی رہنما کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں گے۔

حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے اپوزیشن کے لانگ مارچ، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی اور یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ لانے سمیت حکومت کے خلاف حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی پنجاب کو پہلا مورچہ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

حمزہ شہباز کے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کرنے والے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللّٰہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور اویس لغاری نے ظہرانے میں شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید