• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور چار ٹی میچوں کی سیریز کھیلنے اس ماہ کی 27 تاریخ کو چارٹر طیارے کے ذریعے جنوبی افریقا روانہ ہوگی، چارٹر طیارے کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔

تاہم ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ہی دفعہ ٹیم کو روانہ کرے گا، یا پھر زمبابوے کے دورے پر ٹیسٹ ٹیم کے ارکان بعد میں روانہ ہوں گے۔

اس بارے میں پی سی بی اور جنوبی افریقا کے یونائیٹڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے کیونکہ زمبابوے کے دورے پر شامل ٹیسٹ ٹیم کے ارکان قومی اسکواڈ کے ساتھ جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔


تو ان کے لیے ہوٹل کے کمروں کے اخراجات، قیام اور علیحدہ پریکٹس کے معاملات کا انتظام جنوبی افریقا کا بورڈ کرے گا، یا نہیں ایک بڑا سوال ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 2 اپریل کو سینچورین دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اپریل کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار ٹی 20 میچوں کی سیریز 16 اپریل کو ختم ہوگی، 17 اپر یل کو ٹیم پاکستان دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچ کھیلنے زمبابوے کے شہر بلاوایو پہنچے گی۔

پاکستان اور زمبابوے سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین