• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحا معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت ہوئی۔ 

امریکی اخبار کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کے لیے افغانستان اور طالبان رہنماؤں کی عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا آئیڈیا دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ زلمےخلیل زاد نے گزشتہ روز دوحا میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں دوحا معاہدے پر عملدرآمد اور مفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوٰی کیا کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کے لیے افغان اور طالبان رہنماؤں کی عظیم الشان کانفرنس کا آئیڈیا پیش کیا۔

دوسری جانب افغان صدر نے بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کروانے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے زیرِ انتظام آزاد، شفاف اور ملک گیر انتخابات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین