• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر بیٹھی عورت کو پراڈکٹ کیلئے مارکیٹ تک مکمل رسائی؟ خواتین کا عالمی دن، جیو پاکستان میں گفتگو کی جائے گی

کراچی ( جنگ نیوز) 8مارچ عورتوں کاعالمی دن ہے، اور پاکستان میں بھی یہ دن شان و شوکت سے منایا جاتا ہے ، مارچ ہو یا دھرنا، عورت کی بات سننا تو پڑے گی۔خواتین کے حقوق کے مطالبات سامنے آئیں ؛ تبھی حل بھی نکلیں گے اور آگہی بھی پیدا ہو گی۔جیو نیوز کے مارننگ شو میں پیر کو اس دن کی مناسبت سے شو ترتیب دیا گیا ہے جس میں خواتین کے حقوق اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین سے گفتگو کی جائے گی۔ گھر بیٹھی عورت کو اپنی چیزوں کے لیے مارکیٹ تک مکمل رسائی مل گئی؛ ʼچیکوʼ ایپ نے بڑی آسانی پیدا کر دی، جس کے روح رواں برانڈ ورس کے سربراہ رضا متین ہیں جو ڈیجیٹل اسٹورز ( چیکو ) کے لئے اپنا بااختیار پلیٹ فارم آن لائن استعمال کر رہے ہیں جو کچھ ہی منٹوں میں تشکیل پا سکتا ہے۔ یہ کاروباری افراد خصوصا خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے وسیع پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور یہ خواتین کوبااختیار بنانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور خواتین اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی مہمان غزل شمائل بتائیں گی کہ کیسے چیکو ایپ نے ان کے کاروبار کو ترقی دی۔برابر اجرت، محفوظ ماحول اور معاشی خود مختاری۔۔ مزدور خواتین کو کم از کم یہ تو دیا جا سکتا ہے۔خواتین کی خود مختاری کی جانب بڑا قدم؛ ویمن آن ویلز پروگرام نے بہت کچھ بدل دیا، اسکے علاوہ پرتشدد سیاست کی جھلک ؛ اس ماحول میں خواتین سیاست کی طرف آئیں بھی تو کیسے؟کراچی ٹریفک پولیس میں بھی خواتین آ گئیں، خدا خدا کر کے ابتدا تو ہوئی، پر بھی نات ہوگی ، عورت مارچ کی رکن فاطمہ رزاق ،پنجاب حکومت کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عظمی الکریم بطور مہمان گفتگو کریں گی جبکہ شو کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہماامیر شاہ ہیں جیو پاکستان صبح ۹ بجے پیش کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین