ٹھٹھہ(نامہ نگار) پی ٹی سی ایل کے ملازم صابر علی کی لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ 12 سالہ ماہین اور اس کا بھائی بدھ کی صبح موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے کہ ٹی ایم اے کے دفتر کے قریب قومی شاہراہ پر ان کی موٹر سائیکل ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لڑکی موٹر سائیکل سے گر گئی اور ٹرک کے نیچے آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ بعد ازاں لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔