• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرہ میں امن ومحبت کا پیغام عام کریں،مفتی غلام الرحمن

پشاور ( وقائع نگار )معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور میں تعلیمی سال نمبر29کے اختتام پر ختم بخاری شریف اور دستاربندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے جامعہ عثمانیہ کے مہتمم اور شیخ الحدیث مفتی غلام الرحمن نے طلبہ کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی ۔113فضلاء 46حفاظ کی دستاربندی اور 41فاضلات کی چادر پوشی کی گئی بعدازاں انہوں نے فضلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے منصب اور دستار کی لاج رکھنا آپ پر لازم ہے یہ بہت بڑا اعتماد ہے یہ حضورﷺ کی وراثت کی پگڑی ہے۔معاشرہ میں امن ومحبت کا پیغام عام کریں منبر ومحراب کو امن وآشتی کا مرکز بنائیں منبر و محراب پر ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر بولا کرے معاشرے میں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا اسلام کی خدمت اعلی کردار کے بغیر ممکن نہیں جھوٹ ، خیانت اور دھوکہ دہی سے اپنے دامن کو داغدار نہ ہونے دیں اسلام کی عالمگیریت اور وسعت ظرفی سے لوگوںکو روشناس کرائیں اس کا دائرہ تنگ ومحدود نہ کریں امت کو تقسیم نہ کریں ،بلکہ اس کو جوڑنے کی کوشش کریں امت کی فکر مندی اور خیرخواہی کا جذبہ لے کر معاشرے میں قدم رکھے دین اسلام کی حقیقی روح سے عوام کو روشناس کرائیں دین کی تقریب سے صوبائی ناظم وفاق المدارس العربیہ خیبر پختونخوا اور ناظم تعلیمات جامعہ عثمانیہ پشاور مولانا حسین احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے کا وجود دینی مدارس کے بغیر ناممکن ہے معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے۔ دینی مدارس میں امن و امان کے داعی اور ملک کے خیر خواہ تیار کیے جاتے ہیں مدارس کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات سے واقفیت ہےاور اس میں مدارس سو فیصد کامیاب ہیں۔ مدارس اپنے فضلاء کے لیے محدود سوچ نہیں رکھتے۔
تازہ ترین