• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کی شرح میں اضافہ


کراچی اور حیدرآباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں حیدرآباد میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 2اعشاریہ 47فیصد سے8اعشاریہ 26فیصد تک بڑھ گئی ہے، اسی عرصے میں کراچی میں یہ شرح 3اعشاریہ 27 فیصد سے 5اعشاریہ 66فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 1اعشاریہ 20فیصد سے 1 اعشاریہ 80فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوںمیں صوبے میں کورونا کے کیسز کی مثبت آنے کی شرح 4اعشاریہ 58فیصد پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل 18 جنوری کو کیسز کی مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، 18 جنوری سے 7 مارچ تک وائرس کی شرح 4 فیصد سے کم رہی ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حیدرآباد میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ کراچی میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 3اعشاریہ 27فیصد ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین