• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الیزبتھ کا روّیہ میگھن کے ساتھ کیسا تھا؟

برطانوی شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ملکہ الیزبتھ کا اُن کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا۔

شاہی خاندان کی جانب سے کیے جانے والے امتیازی سلوک پر شاہی زندگی کو خیر باد کہنے والے جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے حال ہی میں معروف میزبان اوپراونفرے کو ایک تفصیلی انٹرویو دیا ہے جس میں اس جوڑے نے شادی کے بعد  محل میں  ہونے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے متعدد انکشافات کیے ہیں۔

میگھن مارکل کا اپنے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان کے افراد سے متعلق کہنا تھا کہ ’اُن سے شاہی خاندان کے افراد کا رویہ بہت اچھا تھا مگر اُن کے حالات شاہی اداروں کے سبب بگڑے جنہوں نے انہیں نیچا دکھایا۔‘

میگھن مارکل نے کہا ہے کہ ’جب سے اُن کی اور ہیری کی ڈیٹنگ کی خبریں دنیا بھر میں  پھیلی تھی اُس وقت معاملات بہت بہتر چل رہے تھے، وہ سمجھتی تھیں کہ انہیں سب شاہی افراد اور شاہی ادارے تحفظ فراہم کر رہے ہیں، مگر جیسے ہی انہوں نے ہیری سے شادی کی، اُنہیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہر چیز بہت تیزی سے بگڑنے لگ گئی ہے، اُنہیں محسوس ہوا کہ شاہی ادارے صرف انہیں ہی تحفظ د ینے کے لیے نہیں بلکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔‘

میگھن مارکل نے مزید کہا کہ ’ مگر شاہی ادارے اُنہیں اور اُن کے شوہر ہیری کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک طرف شاہی خاندان کے فیملی ممبرز اور دوسری طرف شاہی اداروں کو چلانے والے شاہی افراد تھے، یہ دونوں ہی مختلف چیزیں ہیں، اُن سب میں سب سے اہم جیسے کہ ملکہ الیزبتھ بھی اُن کے ساتھ بہتر رویہ رکھتی تھیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اُن کے بیٹے آرچی کو مستقبل میں پرنس بنانے سے انکار کر دیا گیا تھا، جب وہ پہلی بار ماں بننے والی تھیں، اُس وقت اُن کے ہاں آنے والی اولاد کی جنس بھی معلوم نہیں تھی  کہ آیا وہ لڑکی ہوگی یا لڑکا، مگر گہری رنگت کے سبب اُن کی اولاد کو شہزادہ یا شہزادی کا درجہ دینے سے انکار کرد یا گیا تھا۔‘

میگھن مارکل کا بتانا تھا کہ اس سے متعلق بحث شروع ہو گئی تھی کہ آیا اُن کی اولاد کو شاہی القاب، سیکیورٹی اورپروٹوکول دیا جائے گا یا نہیں۔

میگھن مارکل سے انٹرویو کے دوران اوپرا سے سوال پوچھا گیا کہ یہ سب بحث، رنگ و نسل پر بات چیت کس کی جانب سے کی گئی تھی ؟ 

جس کا جواب دیتے ہوئے میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ’یہ بتانا بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔‘

تازہ ترین