• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج دیدیا


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دے دیا۔

ایک بیان میں اسپیکر اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق اجلاس پر پی پی چیئرمین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہوں کہ وہ آئیں جو چاہیں تسلی کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا، ایک بھی ایم این اے کا بتائیں جو کم تھا؟ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا۔


اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا، جس سے تاریخ خراب ہو، کسی صورت قانون و آئین کے خلاف کام نہیں کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کو مثالی انداز میں چلایا اور اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایوان بالا سے اچھے تعلقات ہیں، امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔

اسپیکر اسد قیصر کے چیلنج سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 6 مارچ کے اجلاس کی حاضری کے حوالے سے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی تھی۔

تازہ ترین