• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این اے 249 سے پی ٹی آئی کسے میدان میں اتارے؟ غور کیلئے کمیٹی تشکیل

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کراچی پر تحریک انصاف کی طرف سے کسے میدان میں اتارا جائے؟

پی ٹی آئی نے این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی امیدوار فائنل کرنے کے لیے 5 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ارشد داد ہوں گے جبکہ دیگر رہنماؤں میں فردوس شمیم نقوی، علی زیدی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی شامل ہیں۔


نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 249 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں 10 مارچ تک دی جاسکتی ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے لیے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار بنائے گی۔

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس نشست پر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صرف 723 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

فیصل واوڈا نے 35 ہزار 349، میاں شہباز شریف نے 34 ہزار626 اور تحریک لبیک کے عابد حسین نے 23 ہزار 981 ووٹ لیے تھے۔

تازہ ترین