پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہئیں اور استعفے دے کر ساری توجہ تحریک پر دینی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفے بھی جمہوری عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح حکمت عملی کے ساتھ لانگ مارچ کرنا چاہیے، اسلام آباد یا راولپنڈی پہنچ کر چند روز قیام ہونا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے اور خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے۔