• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں کورونا وائرس کی روک تھام، ایک ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ

کویت نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 30 روز کے لیے رات کے وقت کا مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی وزیراعظم صباح الخالد نے کرفیو کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام کا اجلاس بلایا تھا جس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ادارے کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر وبا پر قابو پالیا گیا تو کرفیو کا دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔ کویتی کابینہ کرفیو پر عمل درآمد کی راہ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور ضرورتوں پر بحث کے لیے وسیع البنیاد سرکاری اجلاس منگل کو منعقد کرے گی۔


کویت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے 1318  مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی جس سے متاثرین کی کل تعداد 199428 ہوگئی ہے۔

کویتی کابینہ نے جمعرات کے اجلاس میں غیرملکیوں کی کویت آمد پر پابندی میں توسیع اور کرفیو کے اوقات کے دوران نماز کی اجازت کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ نے تمام پبلک پارکس، تفریح گاہوں اور عوامی بیٹھکوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ 

تازہ ترین