• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے سبب کویت نے مسافروں کی تعداد 80 فیصد کم کر دی

کویتی حکام نے مسافروں کی تعداد میں 80 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی طیارے سے 35 سے زیادہ مسافر نہیں آسکتے۔ مسافروں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ تغیر پذیر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے نتیجے میں کویت آنے والوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار سے کم ہوکر صرف ایک ہزار رہ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کویت نے گزشتہ روز سے نئے ضوابط پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور یہ پابندی 6 فروری تک برقرار رہے گی۔

کویتی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ سے وطن واپس آنے والی دو خواتین کورونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا تھیں۔



کویتی حکام نے طے کیا ہے کہ کسی بھی طیارے سے 35 سے زیادہ مسافر نہیں آسکتے۔ یہ پابندی طیارے میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین