• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجبوری میں انتہائی اقدام اٹھانا پڑا جو غلط تھا، گرفتار پولیس اہلکاروں کا بیان

پشاور میں طالب علم مبشر وزیر کی ہلاکت میں ملوث رائیڈر پولیس اہلکاروں کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، گرفتار پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مجبوری میں انتہائی اقدام اٹھانا پڑا جو غلط تھا۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مبشر وزیر اور ان کے دوستوں نے گاڑی میں تیز میوزک لگا رکھا تھا، میوزک کی آواز کی وجہ سے وہ ہمیں نہیں سن سکے۔

رائیڈر پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بار بار اشارے اور ٹارچ کی لائٹ مارنے کے باوجود لڑکوں نےگاڑی نہیں روکی۔

 مقتول طالب علم کا تعلق سب ڈویژن بنوں علاقہ ڈومیل سے تھا، مقتول طالب علم کو آبائی علاقہ ڈومیل میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 صدر آئی ایس ایف کے پی کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تازہ ترین