سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ن لیگی وزیراعلیٰ لانے کا اشارہ دیدیا۔
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاکر پھر انہی کا وزیراعلیٰ لانا عقلمندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے اور ہم چاہیں گے کہ آئندہ بھی ن لیگ کی وہاں حکومت ہو۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں، بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں اپنے امیدوار کھڑے کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن میں پیسہ نہ چلنے کا بھاشن دیتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کب اس الیکشن کیلئے عدالت جاتے ہیں۔