• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس اور آیت ﷲ سیستانی کی ملاقات تاریخی واقعہ ہے،علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے پوپ فرانسس اور آیت ﷲ سیستانی کی ملاقات کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات امن عالم کے لئے بہار کا جھونکا ہے پوپ فرانسس نے نجف اشرف میں آیت ﷲ سیستانی کے چھوٹے سے کرائے کے گھر میں جاکر ملاقات کی اور دہشت گردوں کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اور نصرت پر آیت ﷲ سیستانی کا شکر یہ ادا کیا دنیا کے ان دو مذہبی رہنمائوں نے ساری دنیا کی سیاسی قیادت کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح آگے بڑھ کر نفر توں کو ختم اور محبت کے پیغام کو عام کیا جاتا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کاش ہمارے حکمران اس تاریخی ملاقات سے سبق لیں بین المذاہب ہم آہنگی کیسے پیدا کی جاتی ہے ان مذ ہبی پیشوائو ں سے سکھیں کہ آج عالم اسلام کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے تا کہ دشمن اسلام پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں وہ ناکام ہو اور یہ جب ہی ممکن ہے جب ہمارے درمیان اتحاد ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید