اسلام آباد(بلال عباسی) نیب نے جعلی اکاؤنٹ سکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری کے ایک اور ساتھی امجد اخلاق کو طلبی کا نوٹس جاری کردیاہے تاہم امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق آصف زرداری کے ایک اور ساتھی نیب کے نشانے پر آگئے، زرداری ہاؤس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھنے والے امجد اخلاق کو نیب نے نوٹس جاری کردیا ہے۔