• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 22 جاں بحق، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کیسز بڑھنے لگے، سندھ میں کل سے ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع

کراچی، اسلام آباد،لاہور(اسٹاف رپورٹر، خبرایجنسیاں) کورونا سےمزید 22جاںبحق، 1592نئے کیسز رپورٹ،فعال کیسز 18ہزار 415ہوگئے،جن میں سے 1609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ادھر لاہور کے تعلیمی اداروں میں کیسز بڑھنےلگے،پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے،دوسری جانب سندھ میں کل سےویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغازکردیاجائیگا۔ این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.63 فیصد بتائی جارہی ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی،ایک روز میں کورونا کے مزید 1592کیسز سامنےآئے جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ92 ہزار 100تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابتک صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458ہے،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں وائرس کے ایک ہزار 609 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔ ادھر تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین