راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزم محمدرفاقت کی عدم پیشی پر سی پی اوراولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا ہے ۔جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری، ایف آئی اے اورسزا یافتہ پولیس افسران کی الگ الگ اپیلوں کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔ سماعت کے موقع پر سابق صدر کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور ملزمان وکیل اعظم نذیر تارڑ ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیزاور ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد موجودتھے۔جبکہ رشید احمداور حسنین گل کواڈیالہ جیل سے بکتربند گاڑی میں لایا گیا۔ اعتزاز شاہ اورشیر زمان خود پیش ہوئے۔