آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حمزہ علی عباسی نے کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا ہے اور کتاب کو پی ڈی ایف میں مفت دستیاب کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار ہوگیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں‘

ٹوئٹ پر ایک مداح کے جواب کہ وہ انہیں اس کتاب کی ایک کاپی مفت فراہم کریں گے یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ انشاءاللہ اُن کی کتاب پی ڈی ایف سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے فری ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ ہوگا۔

اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔


خیال رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی وی ناظرین کو وہ جلد اسکرین پر نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید