• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس میں براڈ شیٹ اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں میں مختلف امور کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے دی۔

اسی طرح آرٹلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری بھی دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈرافٹ بل منظور کرلیا جبکہ اسٹیٹ بینک پاکستان ترمیمی بل 2021 کی منظوری بھی دے دی۔

کابینہ نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے دی۔


وفاقی کابینہ نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کا معاملہ مؤخر کردیا۔

اجلاس کے دوران اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنسز کے اجراء سے متعلق ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔

پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ میں کابینہ کمیٹی انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

تازہ ترین