اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں جان محمد جمالی، سینیٹر منظور کاکڑ اور انور رانجھو بھی شامل تھے۔ملاقات کنگری ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں سید صدرالدین شاہ راشدی، نند کمار سمیت دیگر رہنما شریک تھے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔