اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کو پیش کردی۔ وفاقی محتسب نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزاراحمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں ادارہ وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020پیش کی۔ یاد رہے کہ یہ روایت ہے کہ وفاقی محتسب ہر سال چیف جسٹس کو سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہیں۔