• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن

الیکشن کمیشن نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینیٹ الیکشن میں کامیاب 48 ارکان کی کامیابی کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جن میں فوزیہ ارشد بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی سے ٹیکنوکریٹ دوست محمد خان، ہمایوں مہمند اور اقلیتی رکن گردیپ سنگھ کی بطور سینیٹر کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین کی نشست کیلئے ثانیہ نشتر اور فلک ناز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ سے شیری رحمٰن، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تاج حیدر ، فیصل واؤڈا ، شہادت اعوان، جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

سندھ سے فاروق نائیک ، سیف اللہ ابڑو، پلوشہ خان اور خالدہ عتیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ پنجاب سے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ خان ،اعوان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا سےمحسن عزیز،لیاقت ترکئی، شبلی فراز کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمان،عطا الرحمٰن،ذیشان خانزادہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔

پنجاب سے اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر ، زرقا سہروردی ،سعدیہ عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے۔

بلوچستان سے عبدالقادر ، محمد قاسم ، عبدالغفور حیدری ، احمد عمر ، سرفراز بگٹی، منطور احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن نے کامران مرتضیٰ اور سعید احمد ہاشمی ، ثمینہ ممتاز ، نسیمہ احسان اور دانش عمر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تازہ ترین