• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جلد شروع ہوجائینگے، راجہ اعظم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ معروف سماجی و مذہبی رہنما یعقوب شہباز کی رہائش گاہ پرعشائیہ میں شر کت کی اس موقع پر راجہ اعظم خان کا کہنا تھا گلگت بلتستان بھی پاکستان کا حصہ ہے جس کی تر قی و خوشحالی کے لئے آج تک کسی بھی جماعت نے اپنا رول ادا نہیں کیا۔اب گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہوجائیں گے تعلیم کے شعبے میں بھی گلگت بلتستان کے بچوں کے لئے بہت سارے پرو جیکٹس پر کام ہورہا ہے۔ اس مو قع پر یعقوب شہباز نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل جو آج سے پہلے حل نہیں ہوئے وہ اب جلد حل کئے جائیں گے۔

تازہ ترین