• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن لینے والا ملک و قوم کی قیادت نہیں کر سکتا، سراج الحق

کراچی/ٹنڈو جام ( اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یوٹرن لینے والا ملک و قوم کی قیادت نہیں کر سکتا، قیادت وہ کر سکتا ہے جس کے عمل اور قول و فعل میں کوئی تضاد نہ ہو۔علمائے کرام امت کو جوڑنے اور ایک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیاسی و معاشرتی استحصال اور ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر جدو جہد کرنی ہو گی۔ علمائے کرام اور دینی مدارس امت کی قیمتی متاع اور ملت کا سرمایہ ہیں۔ ظلم اور استحصال کے نظام نے غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں، ملک بھر میں دینی مدارس میں 34لاکھ طلبہ زیر تعلیم اور ڈھائی لاکھ اساتذہ وابستہ ہیں لیکن قومی بجٹ میں ان کے لیے ایک پیسہ نہیں رکھا جاتا، دینی مدارس و مساجد، منبر و محراب اور علمائے کرام بہت بڑی قوت ہیں، جو معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجامعۃ الحرمین پی ای سی ایچ سوسائٹی کی سالانہ تقریب ِ تقسیم اسناد و انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اور جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین