• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم آج امارات کے پہلے دورے پرابوظہبی پہنچیں گے

تل ابیب(جنگ نیوز )اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ایک ماہ کی تاخیر سے متحدہ عرب امارات کے پہلے باضابطہ دورے پر آج پہنچیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچ رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ابوظہبی آنا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امارات کے دورے پر معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تازہ ترین