• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں پریمیم انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی، پہلے انعام کیلئے دو پرائز بانڈز

ملتان (سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ انعامی بانڈ بچت سکیم انعام کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام کی سکیم بھی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں 25ہزار پریمیم (رجسٹرڈ)انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نیشنل سیونگز کا کردار بہت بھرپور ہے۔اس موقع پر چیئرمین ڈراکمیٹی محمد جہانگیر شاہد اور ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان ارسلان اسلم ملک نے کہاکہ اچھی قومیں ہمیشہ بچت کے طریقہ کار پرعمل کرتی ہیں اور ترقی کے لیے یہ ایک بہترین حکمت عملی ہے ہمیں بچت کی شرح کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ بعدازاں ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان جاوید کھوکھر وزارت خزانہ کی طرف سے ارسلان ملک ،مقبول حسین قمر کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں تین کروڑ مالیت کے پہلے انعام کے لیے دوپرائز بانڈز جبکہ ایک کروڑ مالیت کے دوسرے انعام کے لیے پانچ پرائز بانڈز جبکہ سات سو پرائز بانڈز پر تین لاکھ فی بانڈ انعامات کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔
تازہ ترین