مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز سے کہا جا رہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ بعض سینیٹرز نے ثبوت ریکارڈ کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ سے متعلق گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کر کے ہی جیت سکتی ہے۔