• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ انتخاب میں بلاول نے سراج الحق سے تعاون کی درخواست کردی


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مدد مانگ لی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔


ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

اسی دوران سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سےرابطہ کیا اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ کی درخواست کی ہے۔

دوسری طرف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کر کے ووٹ کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین