وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کل کا میچ ہم جیتیں گے ہر رکن کو الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے، مریم نواز کی باتیں ظاہر کرتی ہیں وہ ذہنی طور پر الیکشن میں ہار مان چکی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو لانگ مارچ سے نہیں روکے گی۔ اسلام آباد آنے دیا جائے گا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں اور جیتیں گے بھی، پی ڈی ایم نے پورا سفر زیرو سے شروع کیا ہے، چھ ماہ کی کارکردگی صفر رہی، پی ڈی ایم کو پہلے فیز میں ہزیمت اٹھانی پڑی، عوام نے سپورٹ نہیں کی۔