پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم جاری کردیاہے ، چیف جسٹس قیصر رشدی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ معاشرے میں قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ، رپورٹ افسوسناک ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی بندش کے احکامات پر ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ جو ان دنوں پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں ، نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” پہلے بھی ہمیں متنبہ یا تنبیہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ ٹک ٹاک بند کی گئی تھی جس پر ہم نے آواز اٹھائی کہ کسی چیز کو بند کرنا حل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پھر سے لوگوں نے جان تک دیدی اور ریلوے اسٹیشنز پر بے ہودہ حرکتیں سامنے آئیں۔
حکومت کو مجبور کیا گیا کہ وہ دوبارہ اپنا فیصلہ ہم پر لاگو کریں ، اس کی ذمہ داری میں لوگوں پر ڈالتی ہوں کہ ہم لوگ خود ہی ایسے ہیں جب ہمیں کوئی چیز مل جاتی ہے تو اعتدال سے رہنے کی بجائے حکم عدولی کرتے ہیں اور کریمنل ایکٹ کر تے ہیں اور لوگو ں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔
حریم شاہ کا کہناتھا کہ حال ہی میں جو واقعات ہوئے ہیں جو کہ ہم نے دیکھیں ہیں ، اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک پر فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی آتی ہیں ، ہمیں تنبیہ کی گئی تھی کہ ہم ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں گے جس میں جان کا خطرہ ہو یا پھر لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث بنیں ۔