• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متحدہ عرب امارات میں دستیاب ہے جس میں 23 قیراط سونا بھی استعمال ہوتا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اس بریانی کو ہم نے رائل گولڈ بریانی کا نام اس لیے دیا ہے کیونکہ اس پر 23 قیراط سونے کا ورق چڑھا ہوا ہے۔

 اس میں ہم آپ کو کشمیری ران سیخ کباب، لیمپ چاپس، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ فراہم کرتے ہیں جسے آپ بادامی گریبی کے ساتھ مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔

ہوٹل مینیجر کا کہنا ہے کہ ہم آرڈر لینے کے ٹھیک 25 منٹ بعد رائل گولڈ بریانی صارف کی میز پر پہنچا دیتے ہیں۔

تازہ ترین