• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک بند: حور ماہاویرا کی مقبولیت میں اضافہ

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جہاں پابندی عائد کی گئی ہے تو وہیں ٹک ٹاک اسٹار حور ماہاویرا کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں چوتھی ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کی منفرد ویڈیوز اور اداکاری کو صارفین خوب پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انتہائی قلیل عرصے میں حود ماہاویرا کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد دیگر نامور ٹک ٹاک اسٹار کے قریب پہنچنے والی ہے۔

حور ماہاویرا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

تازہ ترین