پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک آج سے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
ملک بھر میں مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جی ان کو نقصان ہوگا۔
ڈی جی پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک عہدیداروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔