• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپسی

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے۔

انھوں نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایسا نظر آرہا ہے کہ امیتابھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے اپنی کام کی جگہ سے ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اس انسٹا گرام پوسٹ میں ان کی نواسی ناویا نندا ان پر اپنی محبتیں نچھاور کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز، جن میں وہ کام کے دوران موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ 


انھوں نے اس پر تحریر کیا کہ اگر موسیقی فوڈ آف لوو ہو تو یہ سلسلہ جاری رکھیں، اور مجھے اس تک رسائی دیدیں۔ جس پر انکی نواسی ناویا نندا نے ایک ہارٹ ایموجی ڈراپ کرکے ’آپ کے لیے محبت‘ تحریر کیا۔



تازہ ترین